0

حضرت مولانا مولوی غلام حسن رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک سے ملحقہ مسجد میں سید الشہداء کانفرنس کا اہتمام

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
للہ شریف کے علاقہ ڈھڈی تھل میں حضرت مولانا مولوی غلام حسن رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک سے ملحقہ مسجد میں سید الشہداء کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت استانہ عالیہ للہ شریف کے صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف نے کی اور تمام تر انتظامات محمد فاروق أف کھاریاں اور مولانا ظہیر احمد نے کیے قران کریم و فرقان حمید کی تلاوت سے محفل کا اغاز قاری اکرام نقشبندی نے کیا اور اقا علیہ السلام کی شان میں ہدیہء نعت پیش کیں مقررین نے کربلا کے شہداء کی لازوال قربانیوں بارے اگاہ کیا اور محرم الحرام کی پہلی شہادت پانے والے خلیفہء دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا بھی تذکرہ کیا
محفل پاک کے موقع پر قاری اکرام نقشبندی نے نعتیہ اشعار پیش کیے اور کہا کہ ، سائل کو صدا دینے پر کچھ دیر ہے لگتی ۔ خیرات کے انے میں کوئی دیر نہیں لگتی ۔ سرکار جو چاہیں تو کچھ دیر نہیں لگتی اس موقع پر علامہ محمد سرفراز نے کہا کہ تمام اصحابہ کرام اقا علیہ السلام کے مرید ہیں جبکہ حضرت عمر فاروق اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ہیں انہیں اقا علیہ السلام نے اللہ پاک سے مانگ کر لیا تھا ، صدارتی خطبہ دیتے ہوئے صاحبزادہ علیم الرسول عارف نے کہا کہ لازوال قربانیاں دیکھنا ہوں تو وہ کربلا والوں کی ہیں اور اگر رعب و دبدبہ دیکھنا ہو تو وہ عمر فاروق کا ہے کہ جنھیں شیطان بھی دیکھ کر گلیوں سے بھاگ جاتے تھے تقریب کے اختتام پر ختم پاک پڑھا گیا مولانا ظہیر احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف نے خصوصی دعا فرمائی