صدر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھرنے میں ایک لاکھ سے زائد کارکنان شرکت کریں گے، تمام صوبوں سے ہزاروں کارکنوں کے قافلےاسلام آباد لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کے قافلے ڈاکٹرعتیق الرحمان کی قیادت میں اسلام آبادآئیں گے، بلوچستان کےقافلے کی قیادت عبدالغفورحیدری اور مولاناعبدالواسع کریں گے۔ سندھ سے قافلے راشد محمود سومروکی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی کریں گے۔ پشاور سے آنے والے قافلے کی قیادت مولاناعطاالرحمان کریں گے۔
جاری بیان کے مطابق دھرنے میں شرکت کےلیے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پنجاب سے کارکنان پیر کوروانہ ہوں گے جبکہ کراچی سے جے یوآئی کے کارکنوں کے قافلے کل روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ سے رہائی کے فیصلے کے بعد احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔