0

جہلم 09سالہ بچے کے ساتھ ذیادتی کرنے والاملزم گرفتار کر لیا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم سوہاوہ پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق 09سالہ بچے کے ساتھ ذیادتی کرنے والاملزم گرفتار کر لیا گیا،سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم کو گرفتار کرلیا، مدعی مقدمہ کا کہناتھا کہ ملزم نے میرے بیٹے کو حویلی میں لے جا کر اسکے ساتھ زیادتی کی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیراء ہیں۔دوسری جانب سوہاوہ پولیس کی اہم کاروائی14سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم راشد کو گرفتار کرلیا، مدعی مقدمہ کا کہناتھا کہ ملزم نے میرے گھر میں داخل ہو کر میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کا کہناتھا کہ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔