جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے احکا مات پر پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاون،تفصیلات کے مطابق 07ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 180لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان شہروز،بلال اور اقبال کو گرفتار کر لیا،ملزم شہروز سے 20لیٹر شراب برآمد،ملزم بلال سے 20لیٹر اور ملزم اقبال سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،تھانہ منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم وحیدکو گرفتار کرلیا،ملزم سے 80لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کلیم عباس اور دلاور کو گرفتار کر لیا،ملزم کلیم سے 10لیٹر شراب اور ملزم دلاور سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،جبکہ تھانہ کالاگجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد علی کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاون جاری،تفصیلا ت کے مطابق 03منشیات فروش ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 03کلو 100گرام چرس برآمد کر لی،تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 01کلو 340گرام چرس برآمد کر لی گئی،تھانہ منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 01کلو 220گرام چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ تھانہ لِلہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہریار کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 540گرام چرس برآمد کر لی گئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔تھانہ ڈومیلی پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا،اشتہاری مجرم کامران گذشتہ سال سے چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا،مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا،تھانہ ڈومیلی پولیس نے ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کر لیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کاکہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائیگا۔
0