0

جہلم یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا گھی اور چینی غائب

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا گھی اور چینی غائب، آٹا بھی پہنچنے سے قبل ہی غائب کر دیا جاتا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کے ارباب اختیار نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا گھی اور چینی پچھلے کئی روز سے غائب ہے۔650 روپے آٹے کا تھیلا 850 روپے میں سرعام فروخت کیا جارہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ آٹا یوٹیلیٹی سٹورز پر پہنچتے ہی غائب کر دیا جاتا ہے۔سٹورز کے ملازمین آٹا گوداموں میں چھپا کر رکھ لیتے ہیں۔اس طرح میرج ہالز، میرج گارڈنز، مارکیز، ہوٹل مالکان کو معمولی منافعے کے ساتھ فروخت کر دیا جاتا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کا آٹا 1400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دیہات میں دکانوں پر یوٹیلیٹی سٹور کا آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا موجود ہو تو بھی شناختی کارڈ نہ ہونے اور مزید خریداری نہ کرنے والوں کو 850 روپے میں آٹا فروخت کیا جاتا ہے۔باہر مارکیٹ میں 1300 روپے کا 10کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔غریب عوام یوٹیلیٹی سٹورز سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔صارفین نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔