جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم یونان کشتی حادثہ میں علم ناک سانحے کے بعد بھی ایف ائی اے متحرک نہ ہو سکی، انسانی اسمگلروں اور پیسے لے کر غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو باہر بجوانے کا مکرو ہ دھندہ جاری،ایف آئی اے کی خاموشی سوالیہ نشان بن گی،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں یورپ بھیجوانے والے ایجنٹس مافیا کا گروہ سادہ لوح نوجوانون کو اپنے جال میں پھنسانے میں مصروف ہیں، ایجنٹس مافیا اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا کر اور یورپ کے سہانے سپنے دکھا کر سادہ لوح نوجوانوں سے پیسے اینٹھ رہے ہیں،ایجنٹوں نے دیہاتوں میں اپنے کارندے مقرر کر رکھے ہیں،جو معصوم شہریوں خصوصا نوجوانوں سے لاکھوں روپے لوٹ کر باہر بھجوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں،انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ روزگار نہ ملنے کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سبز باغ دکھا کر ایجنٹ لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں،جبکہ ایف آئی اے کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے،شہریوں نے ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں موجود ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کرنے کے لیے ایجنٹ نیٹ ورک کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جائیں تاکہ لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
0