جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک سال میں فی کلو آلو 40 روپے سے 70روپے، زندہ مرغی 210 روپے اضافے سے 643 روپے جب کہ فی کلو آم کی قیمت 110 سے 170 روپے تک پہنچ گئے۔ آٹے کا تھیلا 1400 روپے سے تجاوز کرکے اب 2300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔فی کلو برانڈ گھی پچھلے سال 370 روپے فی کلو گرام فروخت کیا جا رہا تھا جو اس سال580 روپے سے زائد میں فروخت کیا جارہا ہے، جب کہ روٹی ایک سال میں 10 روپے مہنگی ہوکر 25 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم سمیت پنجاب بھر میں درجنوں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کررکھے ہیں جن کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے، شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیاہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی میٹنگ ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی جائے تاکہ گراں فروشی اور لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
0