0

جہلم گرمی کی شدت محسوس ہوتے ہی پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم گرمی کی شدت محسوس ہوتے ہی پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، شوگر، بلڈ پریشر کے مریض احتیاط سے کام لیں، دھوپ اور گرمی میں کام کرنے والے سر ڈھانپ کر رکھیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرفواد مجید چوہدری نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں گرمی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے، شوگر، بلڈ پریشر کے مریض کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط سے کام لیں، جبکہ گرمی کی شدت کے ساتھ ہی پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے مزید کہا کہ دھوپ اور گرمی میں کام کرنے والے محنت کش اپنا سر ڈھانپ کر رکھیں اور گرمی سے بچیں، شوگر و بلڈ پریشر کے مریض اپنے معالج سے رابطہ رکھیں اور اپنی مرض کے لحاظ سے ادویات کا استعمال بھی جاری رکھیں، ڈاکٹر فواد مجید نے کہا کہ علاج سے احتیاط بہتر ہے، مائیں اپنے کم عمر بچوں کو گرمی اور دھوپ میں کھیلنے کی اجازت ہرگز نہ دیں تاکہ بیماریوں سے نجات مل سکے، سرکاری ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز ہمہ وقت مریضوں کی خدمت کے لئے 24 گھنٹے موجود ہیں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔