fجہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم کے تاریخی قبرستان میں قبروں کی بے حر متی پر گورکن کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفصیلات کے مطابق شمالی محلہ جہلم کے رہائشی چوہدری تصور حسین ولد عاشق حسین نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے نانا ابو آج سے 35برس قبل رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ جن کی آخری آرام گاہ مرکزی قبرستان میں واقع ہے۔ شب قدر کے روز ہم نے اپنے ناناابو کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور قبر پر مٹی وغیرہ ڈال کر قبر کو تازہ کیا۔ اسی طرح عید الفطر کے موقع پر بھی میرے سمیت میرے گھر والے قبرستان آئے فاتحہ خوانی کی جبکہ 2 روز قبل جمعہ کی نماز کے بعد جب میں فاتحہ خوانی کے لئے نانا ابو کی آخری آرام گاہ پر گیا تو دیکھا قبر کو مسمار کرکے وہاں ایک نئی قبر تیار ہوچکی تھی۔ جس پر میں نے گورکن خالد محمود سے رابطہ کیا اور خالد محمود کو ساتھ لیکر قبر پر گیا، جس نے نئی قبر دیکھتے ہی مجھے کہا کہ یہ کوئی ایسی ویسی بات نہیں، آپ گھر چلیں جائیں اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں جس پر چوہدری تصور حسین نے موقف اختیار کیا کہ میں نے متعدد علمائے کرام سے اس بابت دریافت کیاہے کہ ایسا کرنا قبروں کی بے حرمتی کرنے کے مترادف ہے جس پر تھانہ سٹی کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عثمان علی نے مرکزی قبرستان کے گورکن خالد محمود کے خلاف زیر دفعہ 297 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
0