جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم مر کزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف، صدر صرافہ یونین راجہ محمد سعید کی قیادت میں جہلم کے تاجر رہنماؤں کے وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اورپھولوں کے گلدستے پیش کئے، اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف، راجہ محمد سعید، ظہور عالم بٹ، طارق دول،ناصر ڈار،شیخ ندیم اصغر، بوبی چاندی والا سمیت دیگر تاجر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔چوہدری محمد عارف اور راجہ محمد سعید نے ڈی پی او جہلم کو جہلم کی تاجر برادری کی طرف سے امن و امان کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ جہلم کی تا جر برادری مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حسب سابق روایت پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیں امید ہے کہ آپ کی کمانڈ میں اہلیان ضلع جہلم اور تا جر برادری اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی متعلقہ پولیس کو کریں تاکہ ضلع جہلم امن کا گہوارہ بن سکے۔
0