جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان نے کچے کا روپ دھارلیا، روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی کی وارداتیں جاری، شہری خوف و حراس میں مبتلا،علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لِلہ کے علاقہ اتھر نے بھی کچے کاروپ دھار لیا،گزشتہ روز ایک اورمسلح ڈکیتی کی واردات، 5نامعلوم مسلح ڈاکوں کی اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار اہل خانہ کو وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا گیا، علاقہ میں خوف و حراس کی فضاء،5نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ لِلہ کے علاقہ اتھر کے رہائشی مطلوب بلوچ کے ڈیرے پر اسلحہ کے زور پر 25 ہزار روپے نقدی، موبائل فون،لائسنسی رائفل سمیت گھریلو سامان لوٹ لیا ااہل خانہ پر شدید تشدد کے بعد نامعلوم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ڈاکوؤں کے تشدد سے محمد اسحاق سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے افسوسناک واقعہ گذشتہ شب پیش آیا تھانہ لِلہ کے علاقہ ا تھرمیں مسلح ڈکیتی کی یہ دوسری بڑی واردات ہے، چندروز قبل احمد آباد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈکیتی کی دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 1شخص کو زخمی کر دیا تھا، سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے اصلاح حال کا مطالبہ کیا ہے۔
0