جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز دارلعلوم مشین محلہ نمبر1 کا دورہ کیا، اس موقع پر پرنسپل صاحبزاہ برکات احمد نقشبندی، قاری محمد ظفر سمیت دیگر علمائے کرام نے مرکزی دارلعلوم پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ علمائے کرام نے ڈپٹی کمشنر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر انہوں نے دارالعلوم کے مختلف شعبہ جات, تعلیمی اور انتظانی شعبوں, سیکورٹی اقدامات کوچیک کیا اور جامعہ کی تاریخ پر تفصیلی بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تعلیمی نظام,سیکورٹی اور دیگر انتظامی شعبہ جات کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر نے جامعہ کی مہتم کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔ آخر میں پرنسپل مرکزی دارالعلوم صاحبزاہ برکات احمد نقشبندی نے ڈپٹی کو تحفہ پیش کیا۔
0