0

جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا دورہ، مریضوں سے ملاقات، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور عوامی ردعمل جاننے کے لیے رات گئے 1 بجے ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی ایم ایس اور دیگر سٹاف کے ہمراہ مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی ان سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور دیگر انتظامات بارے استفسار کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی بلڈنگ کو بہتر بنانے اور مزید وارڈز کی تعمیر و تزئین کے کام کو چیک کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو مختلف ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بڑے ہسپتالوں سے دور ان علاقوں میں ٹی ایچ کیو طبی لحاظ سے بہت بڑی نعمت ہیں اس لئے پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ تمام ضروری اور ایمرجنسی سہولیات یہاں فراہم کی جائیں تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج میسر آ سکے۔