0

جہلم ڈپٹی کمشنر نے مرکزی قبرستان میں 12کنال رقبہ شامل کروا کے جہلم شہر کے سب سے اہم مسئلہ کو حل کر وا دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا تاریخی کارنامہ، مرکزی قبرستان میں 12کنال رقبہ شامل کروا کے جہلم شہر کے سب سے اہم مسئلہ حل کر وا دیا، جہلم شہر کا مرکزی قبرستان جو 1935سے قائم ہے یہاں آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہزاروں نئی قبروں کے بننے سے قبرستان کی جگہ عرصہ دراز سے ختم ہو چکی تھی اور پرانی قبروں کو توڑ کر نئی قبریں بنائے جانے کا سلسلہ جاری تھا، جس کی وجہ سے کئی دفعہ امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہو چکی ہے، شہریوں کی جانب سے بار بار اعلی حکام کو قبرستان کیلئے جگہ فراہم کرنے کی درخواستیں کی جارہی تھیں ڈپٹی کمشنر نے قبرستان سے ملحقہ سرکاری رقبہ واگزار کروا کے قبرستان میں 12کنال رقبہ کو نئی قبروں کے لئے مختص کروا دیا اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نے نئے رقبہ کی چار دیواری کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اس موقع پر دلگداز تاثرات کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور ہمیں اس مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی نہ کوئی ایسا کام بھی کرنا چائیے جو ہمارے بعد شمع بن کر جلتا رہے اور خلق خدا اس سے مستفید ہو۔