جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کے حکم پر ضلع جہلم میں ڈبل روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے حکم نامے کے مطابق ضلع جہلم میں 430 سے 450 گرام ڈبل روٹی کی قیمت 100 روپے جبکہ 750 سے 800 گرام ڈبل روٹی کی قیمت 170 مقرر کی گئی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گی ڈی سی جہلم کا کہنا ہے کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد ان سے بننے والی تمام چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی اور اس ریٹ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
0