0

جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ,

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ, خواتین قیدیوں سے ملاقات, سہولیات کا جائزہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جیل پہنچنے پر سپرٹینڈنٹ جیل سید حسن مجتبیٰ اور دیگر افسران نے استقبال کیا اور جیل پولیس کی جانب سے ڈی سی جہلم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ڈی سی جہلم نے جیل کی مخلتف بارکوں کا دورہ کیا کچن میں تندور سمیت روٹی کا وزن چیک کیا۔ قیدیوں کے لئے بنائے جانے والے سالن کو چیک کیا۔ جیل کے لیڈیز حصہ میں خواتیں قیدوں سے ملاقات کی اور ان سے معلومات حاصل کیں۔ جیل ہسپتال میں علاج معالجے سمیت قیدی مریضوں سے علاج معالجے بارے آگہی لی۔ انہوں نے جیل میں قائم پی سی او کے سسٹم کو چیک کیا قیدیوں کی اپنے اہلخانہ سے بات چیت کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ ملاقاتی شیڈ میں انتطامات بارے جیل انتظامیہ نے ان کو بریفنگ دی۔ نوجوان قیدوں کو جیل میں تعلیم دینے کے سلسلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قیدیوں کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔