0

جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا تحصیل پنڈ دادن خان کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر شاہ)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا تحصیل پنڈ دادن خان کا دورہ، للہ کندوال روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز تحصیل پنڈ دادن خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان انور علی کانجو اور ایف ڈبلیو او حکام کے ساتھ زر تعمیر للہ کندوال روڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو روڈ کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے للہ کندوال روڈ کے کام کی وجہ سے اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کو فوری دور کرنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے روڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے معیار کا جائزہ لیا اور للہ کندوال روڈ پر ٹریفک کے متبادل بہاؤ کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری انتظامیہ موجود ہے آپ کی تمام شکایات کو حل کیا جائے گا، تمام افسران کے دورازے کھلے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل پنڈ دادن خان میں کھلی کچہری میں سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کھلی کچہری کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان انور علی کانجو کی جانب سے کیا گیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مقامی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی ناصر نے شہریوں کے مسائل سنے اور ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ان مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر تحصیل پنڈ دادن خان کے شہریوں، سیاسی شخصیات اور سماجی کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی جانب سے پی ڈی خان کے مسائل کو خصوصی توجہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی نکاسی آب اور آمد و رفت میں مشکلات کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق بھیرہ کالونی للہ پہنچ گئے، اہل علاقہ سے ملاقات کی، گلیوں کا دورہ کیا، اے سی پی ڈی خان اور میونسپل کمیٹی پی ڈی خان کے حکام کو فوری طور اہل علاقہ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔ اہل علاقہ کا ڈی سی سے اظہار تشکر۔