جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول، طلباو طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،بچوں کے ساتھ سوال وجواب کئے، تفصیلات کیمطابق جہلم شہر میں اعلی تعلیمی معیار اور انتہائی مناسب اخراجات کے عزم کے ساتھ شروع ہونیوالے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا ڈی سی جہلم نے دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاسز میں جا کر بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کاجائزہ لیتے ہوئے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو ہر لحاظ سے اعلی معیار کی تعلیم وتربیت کا انتظام کریں اور بچوں کی دلچسپی کے امور کا بھی خصوصی خیال رکھیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے نصابی و غیر نصابی موضوعات پر مختلف سوالات کئے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
0