0

جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں نیلامی کروائی، ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کر کے اشیاء کے معیار اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ جہلم اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ حکام کی نگرانی میں نیلامی کے عمل کو مکمل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔