0

جہلم ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی کا کریش پلانٹس کا دورہ،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم ڈپٹی کمشنرسیدہ رملہ علی کا کریش پلانٹس کا دورہ، ریڈ زون کے اندر کرشنگ بارے شکایات کا جائزہ، حفاظتی بند پر ڈمپرز کی آمدورفت بیریر لگا کر مکمل بند، ممکنہ سیلاب کی صورت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر غور، غیر قانونی کام کرنے والے پلانٹس کو ہر صورت روکا جائے گا۔ منگلا ڈیم کے ریڈ زون میں کریش پلانٹس کے کام سے ڈیم کو ممکنہ نقصانات بارے عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے دریائے جہلم پر کریش پلانٹس کا دورہ کیا جہاں محکمہ ماحولیات کے افسران نے کریش پلانٹس کی موجودہ صورتحال اور ریڈ زون میں کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعدد پلانٹس کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کریش پلانٹس کو قانون کے دائرے میں کام پر کوئی پابندی نہیں ہے البتہ ریڈ زون میں کام کی بالکل اجازت نہیں دیں گے ایسے پلانٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے، اس کے علاوہ حفاظتی بند پر ڈمپرز اور بھاری گاڑیوں کے داخلے کو بیریر لگا کر مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے آئندہ موسم برسات میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔