0

جہلم ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس جہلم کے زیر اہتمام سیمینار، آگاہی واک کا انعقاد

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس جہلم کے زیر اہتمام سیمینار، آگاہی واک کا انعقاد بسلسلہ 8مارچ 2024 عالمی یوم خواتین کیا گیا۔حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم خواتین منانے کا مقصد معاشرے کی تشکیل اور ترقی میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنا اور خواتین کے لیے معاشرتی، معاشی، سیاسی اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہے۔سحرش نسرین ماہر غذائیت ماڈل فیملی پلاننگ سنٹر جہلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی ٹیم میں خواتین کی کارکردگی بے مثال ہے اور صوبہ بھر میں قابل فخر ہے اور ہم خواتین کو گھریلو فیصلہ سازی، صحت،خاندانی منصوبہ بندی اور معاشی وسائل میں اختیار دے کر ہم ماں بچے کی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں اور ملکی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں، تقریب سے عابدہ بی بی انچارج فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ سوہاوہ اور سعدیہ علی صوفی انچارج فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ جہلم نے بھی خطاب کیا.سیمینار میں محکمہ بہبود آبادی کی نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین آفیسرز، انچارجز، ورکرز کی خدمات کو سراہا گیا جبکہ خواتین کو تمام شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیا.سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس جہلم سے پرانا نادرا آفس تک آگاہی واک بھی کی۔