0

جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد کی زیرصدرات ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعق

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد کی زیرصدرات ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ مئی کے مہینے میں ریسکیو 1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1257 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1051 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ مئی میں 8622  کالز موصول ھوئی جن میں 1281 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 1281 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 251 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 840 تھیں، آگ لگنے کا واقعات 32 ہوئے،کرائم 23 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 135 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ مئی میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 8 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 10 منٹ رہا۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات جن کی اونچائی 50 فٹ ہے کو چیک کیا گیا اور بلڈنگ سیفٹی کے قوانین کو لاگو کروانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو کی جانب سے ماہ مئی میں مختلف سکولز, کالجز اور اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 129 مریضوں کو  راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔