جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہرو گرد و نواح میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات د دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ عزیز آباد کے رہائشی محمد شاہ میر ولد سہیل اسحاق نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کے دن 2بجکر 10منٹ پر میری والدہ کسی کام کے لیے گھر سے باہر نکلیں اس طرح گھر کا داخلی دروازہ کھلا چھوڑ گئی میں کمرے سے باہر نکلا تو گیلری میں ایک لڑکا جس کا حلیہ رنگ سانولہ قد 5فٹ 7انچ جسم بھاری مسلح پسٹل کھڑا تھا جس نے میرے پیٹ پر پسٹل رکھ لیا اور مجھے کمرے کے اندر لے گیا جہاں پر میری ہمشیرہ ممانی نانی اماں بیٹھی تھی اس دوران 3لڑکے مزید آگئے جس کے حلیہ رنگ سانولے عمرے 30 سال کے قریب تھی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور ہاتھوں پر دستانے پہن رکھے تھے کمرے میں آگئے اور کمرے کی تلاشی لینی شروع کر دی ایک لڑکا باہر کھڑا ہو گیا ایک نے کمرے میں پڑے ہوئے 2عدد لیڈیز بیگ میں سے رقم مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے نکال لیے ایک اسی کمرے میں کھڑا رہا اور دو مجھے اوپر والے کمرے میں لے گئے جہاں سے طلائی زیورات 3عدد انگو ٹھیاں زنانہ چھوٹے ٹاپس 4 چوڑیاں رقم مبلغ 5 لاکھ روپے آہنی بکس میں سے نکلال لیے اور واپس نیچے آئے تو میری نانی کے کانوں میں سے بالیاں بھی اتار لی اور مین گیٹ کے راستے فرار ہو گئے سامنے آنے پر چاروں کو پہچان سکتا ہوں تھانہ سٹی کے تفتشی افسر اے ایس آئی شوکت محمود نے زیر دفعہ 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
0