0

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پھول اور کلیوں کی آمد،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پھول اور کلیوں کی آمد، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران نے نونہالوں کا بھرپور استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مستحق بچوں کی امداد کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی جہلم میمونہ انجم شہر کی معروف سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے بچوں سمیت شرکت کی،جہلم چیمبر آف کامرس کی جانب سے صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد، چیئرمین UVG راجہ سجاد اختر، ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار، سینئر ممبر شمشاد ڈار اور پروفیسر راجہ عبدالرحمن جنجوعہ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی جے سی سی آئی،جہلم پریس کلب کے معروف سینئر صحافی الیاس صادق وٹو نے شرکت کی، سادہ مگر پروقار تقریب میں بچوں میں تحائف اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں جبکہ صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد نے 100 بچوں کے لئے یونیفارم اور اسکول بیگز عطیہ کیے، سینئر ممبر شمشاد ڈار نے 50 ہزارروپے، ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار نے10 ہزار روپے کی رقم عطیہ کی، صدر جہلم چیمبر آف کامرس نے اپنے خطاب میں جہلم کی کاروباری شخصیات اور مخیر حضرات سے اس کارِ خیر میں حصہ لینے کا مطالبہ کیاہے۔