جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم چوٹالہ پولیس کی اہم کاروائی،منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمدچوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان علی شان اور حسن بلال کو گرفتار کر لیا،ملزم علی شان سے01کلو300گرم چرس اورملزم حسن بلال سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
0