جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود مسافر انتظامیہ کی طرف سے دیئے جانے والے ریلیف سے محروم، ضلعی انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے تک کم نہ کرو اسکی،شہرسے دوسرے اضلاع کے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان مسافروں سے من مانے کرائے وصول کررہے ہیں،گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3/4بار کمی کی گئی، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو جنرل بس اسٹینڈ سے دوسرے اضلاع و شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرنسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی واضح ہدایت کے بعد یکم جون کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نئے کرایہ نامے جاری نہیں کئے اور نہ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایہ ناموں میں کمی کرنے کے بارے سوچا اس طرح ٹرانسپورٹرز مسافروں سے من مرضی کے کرائے وصول کرکے مسافروں کی جیبوں کا صفایا کررہے ہیں۔ شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی جارہی ہے لیکن متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران نے مسافروں کو ریلیف دینے کی بجائے ٹرانسپورٹرز کی سرپرستی شروع کررکھی ہے، شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ کسی فرض شناس ایماندار آفیسر کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے ریلیف کا فائدہ مسافروں تک پہنچ سکے۔
0