جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پولیس کے 10 پولیس افسران کو انکے اہلخانہ کی موجودگی میں اگلے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس,ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ اور ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی،ترقی پانے والوں میں 01 انسپکٹر، 04 سب انسپکٹرز اور 05 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں،ترقیاب ہونے والوں میں انسپکٹر محمد اقبال، سب انسپکٹر سعادت رشید، سب انسپکٹر محمد عثمان ملک، سب انسپکٹر ثقلین حسین شاہ، سب انسپکٹر محمد معروف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد فاروق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر عباس، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران شہزاد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمریز اختر شامل ہیں،اس موقع پر تمام ترقیاب افسران نے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سلسلہ جاری و ساری رہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں، اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں،
0