0

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ایس ایچ او کا لا گجراں چوہدری محمد افضل اور ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کا لا گجراں چوہدری محمد افضل اور ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ایک منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے 05کلو 100گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔جہلم ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی، قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب مزید 03 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم کی اہم کاروائی قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب مزید 03 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ملزمان کی شناخت وقاص، نثار اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سمیت دو شہریوں کو قتل جبکہ ایک خاتون کو زخمی کر دیا تھا،ملزمان سے پسٹل اور آلہ قتل بھی برآمد ملزمان کے 7 ساتھی پہلے گرفتار ہو چکے ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور اور انعام کا اعلان۔جہلم ایس ایچ او تھانہ صدر عمران حسین اور ٹیم کی اہم کاروائی امانت میں خیانت کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، 02 گاڑیاں برآمدکر لی گئی، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر عمران حسین اور ٹیم کی اہم کاروائی امانت میں خیانت کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، 02 گاڑیاں برآمدکر لی گئی،ملزمان کی شناخت ہیری آفتاب اور اسمامہ افتخار کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے دوران تفتیش 02 گاڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔جہلم ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ٹیم کی اہم کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث عمر گینگ کے 02 ملزمان سمیت 01 منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی قمر سلطان اور ٹیم کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث عمر گینگ کے 02 ملزمان سمیت 01 منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کی شناخت عمر، عقیل اور قیصر کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان عمر اور عقیل سے 04 مسروقہ موٹرسائیکل اور 01عدد چھینا ہوا موبائل فون برآمد،جبکہ منشیات فروش ملزم قیصر سے 01 کلو 360گرام ہیروئن اور رقم وٹک 820 روپے برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔جہلم ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ملک عرفان صفدر کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں انکی ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ملک عرفان صفدر کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں انکی ٹرانسفر کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس اور انچارج برانچز کی تقریب میں شرکت،پولیس افسران نے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا،جہلم پولیس کیلئے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کو گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔