جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02پتنگ فروش ملزمان گرفتار، پتنگیں اور ڈوریں برآمد، سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے45پتنگیں اور03عدد دھاتی ڈوریں برآمد،جبکہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر مشتاق کو گرفتار کر لیا،ملزم سے10عدد پتنگیں اور02عدد ڈوریں برآمد،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
0