جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،02منشیات فروش ملزمان گرفتار، منشیات برآمد،جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب حمید کو گرفتار کر لیا،ملزم سے1کلو 200 گرام چرس برآمد،جبکہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم وحید احمدکو گرفتار کر لیا،ملزم سے شراب برآمد کر لی گئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،ضلع جہلم کو منشیات سے پاک کرنے کی خصوصی مہم میں جہلم پولیس کا ساتھ دیں اور اپنے اردگرد موجود معاشرے کے ناسوروں کی اطلاع پولیس کو دیں،
0