0

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار،مجموعی طور پر 527گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمددینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 527گرام چرس برآمد،جبکہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم ذوہیب ارشد کو گرفتار لیا،ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمدکر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،دوسری جانب چوٹالہ پولیس کی اہم کاروائی،ساونڈ سسٹم استعمال کر کے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار،ملزم کی شناخت محمد بشارت کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے ڈیک،02عدد سپیکرز اور ریموٹ برآمد،،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔