0

جہلم پولیس کا منشیات اور شراب فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے حکم پر پولیس کا منشیات اور شراب فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن,انچارج چوکی سٹی دینہ خضر حیات نے منشیات فروش ملزم حسنین عرف روشنی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1600 گرام چرس برآمد،جبکہ ملزمان حمزہ اور ثاقب کو گرفتار کر کے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،پنڈ دادنخان پولیس نے ملزم علی حسنین کو گرفتار کر کے ملزم سے 1320 گرام چرس برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، اسی طرح ایس ایچ او جلالپور چودھری اللہ دتہ اور ٹیم کی اہم کارروائیاں، اشتہاری مجرم سمیت منشیات فروش ملزم گرفتارکرلیا،جبکہ جلالپور پولیس نے اشتہاری مجرم خضر حیات کو بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا،اشتہاری مجرم کے خلاف 3 سال قبل تھانہ جلالپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش ملزم عمران علی کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم سے 1140 گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات فروشی جیسے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت یقینی بنائیں جائے گے، منشیات فروش ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، دوسری جانب ڈومیلی پولیس نے ملزم محمداسماعیل کو گرفتار کر لیا،ملزم سے ناجائز پسٹل 30 بور برآمد،جبکہ چوٹالہ پولیس نے ملزم سفیان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز برآمد، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔