0

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنیوالے ملزم سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کر لی گئی،چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتیاق بیگ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد جبکہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ تیمور کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،دوسری جانب سول لائینز پولیس کی اہم کاروائیاں، شہری کی گاڑی کو نوسر بازی سے نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم سانول نظامی کو گرفتار کر لیا،ملزم نے نوسر بازی سے شہری کی گاڑی کو نوسر بازی سے نقصان پہنچایا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔