0

جہلم پولیس نے 02 خواتین سمیت 02 گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کرورثاءکے حوالے کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار, 02 خواتین سمیت 02 بچوں عبداللہ اور احسان اللہ کو تلاش کر کے ورثاءکے حوالے کر دیا،چاروں واقعات کی اطلاع پر جہلم پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ خواتین اور گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا،جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے جبکہ تھانہ دینہ کے علاقہ میں دو گروپوں کے مابین لڑائی جھگڑا کے معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس،ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کو موقع پر پہنچ کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے مابین زمین کے تنازعہ پر وقوعہ پیش آیا،وقوعہ کے دوران ایک خاتون جانبحق ہو گئی، جبکہ دونوں فریقین کے 07 افراد زخمی ہو گئے،جانبحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،موقع سے تمام شواہد اکھٹے کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سٹی کے زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،