0

جہلم پریس کلب کا اختتامی اجلاس 2ماہ کیلیے عبوری سیٹ اپ کی تشکیل۔

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم پریس کلب کا اختتامی اجلاس 2ماہ کیلیے عبوری سیٹ اپ کی تشکیل۔تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کا اختتامی اجلاس سنئیر نائب صدر وسیم قریشی اور جنرل سیکرٹری مستفیض اقبال بخاری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔فل ہاوس اجلاس میں 2ماہ کیلئے عبوری سیٹ اپ تشکیل دیا گیا فل ہاوس اجلاس میں نئے نامزد ہونے والے عہدیداروں میں چیئرمین محمد الیاس مہر صدر محمد امجد بٹ سینئرنائب صدرچوھدری ظفر نور، نائب صدر سید اکرم حسین شاہ، جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیک جوائنٹ سیکرٹری چوہدری مہربان حسین، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز اعوان، سیکرٹری اطلاعات رانا نوید الحسن کو اتفاق رائے سے نامزد کیاگیا جو پریس کلب کے نئے سرے سے آئین کی تشکیل نو اور پریس کلب کے تنظیمی معاملات سمیت نئے ممبران کی ووٹر لسٹ 2ماہ کے اندر اندر مکمل کر کے الیکشن کروائیں گے۔جسے فل ہاوس اجلاس میں کثرت سے منظور کر لیا گیا