جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے احتجاجی مظاہرہ، پر امن مظاہرین نے جہلم پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکمرانوں کو اشیاء خوردونوش سمیت بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا،مظاہرے کی قیادت چوہدری محمد ہارون رفیق رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع جہلم،ملک محمد افضل اعوان رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ جہلم کر رہیں تھے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد ہارون رفیق نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کی آواز بلند کرنے کے لیے سٹرکوں پرآناپڑا ہے حکمرانوں نے وطن عزیز کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے وعدے پر اقتدار سنبھالہ اور اقتدار میں آنے کے بعد پٹرول،بجلی،گیس سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے غریب سفید پوش طبقہ سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سفید پوش طبقے کو زیر زمین دفن کر دیا ہے جو اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنے کے لئے نہ تو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا سکتا ہے اور نہ ہی پیٹ بھر کر بچوں کو کھانا مہیا کر سکتا ہے،چوہدری محمد ہارون رفیق نے کہا کہ اس وقت دہشت گرد پاکستان میں خودکش حملے کر رہے ہیں اور عین اس موقعے پر حکمرانوں نے عوام پر بجلی،ایل پی جی،اور پٹرول بم گرا دیا جس کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پستی چلی جا رہی ہے،جب کہ ہمارے حکمران عیاشیوں مین مصروف ہے تو ہم اس موقعہ پر یہ بات کہنا چاہتے ہے،کہ جو لوگ کل تک مہنگائی کے نام پر سیاست کر رہے تھے آج وہی لوگ مہنگائی کر کے اپنی عیاشیوں کے اندر مصرو ف ہے،تو اس موقعہ پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ یہ جو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،ہم اس کی پر زور مز مت کرتے ہے اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہے کہ فل فور،نرخوں میں کسمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے چوہدری محمد ہارون رفیق نے کہا کے پاکستان مرکزی مسلم لیگ جو کہ عوام کی نمائندہ جماعت ہے،اس مشکل وقت میں عوام کے لیے روزگار کے مواقعے پیدا کر رہی ہے، اور غریب سفید پوش لوگوں کے لیے ضلع جہلم میں 15سے زائد سستے تندور چل رہے ہیں،جہاں سے 10روپے میں روٹی دستیاب ہے اسی طرح 50روپے میں سالن مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد پیٹ بھر کر کھانا کھا سکیں،اسی طرح سستے بازار بھی لگائے جارہے ہیں،جہاں سے عوام کو سستی سبزیاں دستیاب ہو گی جبکہ خشک راشن اور فروٹ بھی سستے داموں دستیاب ہو نگے انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نے ملک بھر میں سستے بازار لگانا شروع کر رکھے ہیں تا کہ مہنگائی میں پسی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے،اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ملک محمد افضل نے بھی مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عوام باقی سیاست دانوں کو دو،دوتین،تین مرتبہ آزما چکے ہیں،اس مرتبہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں تاکہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ملک محمد افضل اعوان نے کہا کہ اپنے منشور عوامی خدمت اور اسلامی فلاحی پاکستان کے قیام کیلئے عملی کرادار ادا کرتے رہیں گئے جہلم سمیت ملک بھر میں عوامی ریلیف کے منصوبہ جات کا آغاز کیا جا چکا ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق عوامی خدمت کی سیاست کر رہی ہے،دوسروں کی پگڑیاں اچھالنااور آڈیو وڈیو لیکس کیساتھ ذاتی کردارکشی،بداخلاقی اور الزامات نے سیاست کو پراگندہ کر دیا ہے،انبیاء اکرام کی سیاست اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرامین کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کردار اور خدمت کیساتھ حیاء اور اخلاق والی سیاست کی بنیاد رکھ چکی ہے۔
0