0

جہلم پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر آگاہی کے مہینے کے طور پر منا رہا ہے

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر آگاہی کے مہینے کے طور پر منا رہا ہے،حسن خالد وڑائچ ضلعی آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم نے بتایا کہ ثمن رائے ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنک ربن پاکستان کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اکتوبر کے مہینے کو بریسٹ کینسر کی آگاہی کے طور پر منا رہا ہے اس سلسلہ میں ضلع جہلم میں تمام فلاحی مراکز فیملی ہیلتھ کلینک، فیملی ہیلتھ موبائل یونٹس اور تمام دفاتر میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں آگاہی سیمینار، آگاہی واک، خصوصی میڈیکل کیمپس اور پمفلٹس کی تقسیم شامل ہیں اسی سلسلہ میں ماڈل فیملی پلاننگ سینٹر جہلم میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں حسن خالد وڑائچ ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی جہلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین میں اموات کی ایک بہت بڑی وجہ ہے پاکستان میں ہر سال تقریبا 40 ہزار خواتین بریسٹ کینسر کی وجہ سے فوت ہو جاتی ہیں جبکہ 90 ہزار نئے بریسٹ کینسر کے مریض سامنے آرہے ہیں پاکستان میں ہر9 میں سے 1 خاتون زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کو عام کر کے ذاتی معائنہ کی تربیت اور ترغیب کو فروغ دے کر اس موزی بیماری کی جلد تشخیص اور علاج پر توجہ دی جائے۔