0

جہلم پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے تک فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے،جس کا اطلاق رواں ماہ جولائی کے مہینے سے شروع ہو چکا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کافی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔ سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے 41 پیسے تک کا ہو گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16.48 روپے ہو گیا۔ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 4 روپے اضافے سے 22.95 روپے ہو گیا۔ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27.14 روپے،301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.03 روپے اور 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 35.24 روپے ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 36.66 روپے 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 37.80 روپے اور 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 42.72 روپے کا ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.96، ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 7.74 روپے کا ہوگا۔ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ 7.74 روپے پر برقرار ہے گا۔ ماہانہ1 10 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی فی یونٹ 10.06 روپے پر برقرار رہے گا۔