جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیاں کھل کر سامنے آنے لگیں۔ ٹکٹ سے محروم رہنے والے امیدواروں نے آزاد الیکشن میں کودنے کے لئے لنگوٹ کس لئے۔ جبکہ چوہدری ندیم خادم سمیت دیگر رہنما آذاد امیدواروں کو منانے کیلئے سرگرم۔ تفصیلات کے مطابق ٹکٹ سے محروم رہنے والے ن لیگی رہنما اپنی ہی پارٹی کے نامزد امیدواروں کیخلاف میدان میں آگئے،سب سے دلچسپ صورتحال این اے60 میں ہے جہاں ن لیگ کی مرکزی قیادت نے استحکام ِ پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ یاور کمال کے مدمقابل اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح جہلم کے صوبائی حلقہ پی پی 24 میں کسی لیگی رہنما کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ جس پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی راجہ اویس خالد نے آذاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس طرح راجہ اویس خالد کو سابق ممبران صوبائی اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ قابلِ زکر بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی نے جہلم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 میں چوہدری حسن عدیل ایڈووکیٹ، این اے 61 میں شوکت اقبال مرزا کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
0