0

جہلم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو نے گندم سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو نے گندم سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔اطلاعات کے مطابق لاکھوں روپے کی گندم سے بھرے 4 ڈمپر پکڑ لئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر اور فوڈ انسپکٹر کو موقع پر بلوا کر مزید قانونی کارروائی کے لئے حوالے کردیے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم ٹریفک وائلیشن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کی ہدایات اور سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی کی سربراہی میں اور ڈی ایس پی افتخار احمد بھٹی ایڈمن آفیسر نوید احمد جرال اور آپریشن آفیسر طاہر شہزاد بیٹ 7 کی زیر نگرانی اور رواں ہفتے سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم بیٹ سرائے عالمگیر نے آٹا سمگلرز کو کو رنگے ہاتھوں پکڑا، بیٹ 7 سرائے عالمگیر کے افسران انسپکٹر راجہ ارشد اور انسپکٹر وحید اقبال نے گندم سے بھرے ڈمپر کو روکا اس کی چیکنگ کے دوران پتہ چلا کے ڈمپر پنجاب سے خیر پختونخواہ گندم سمگل کر رہے ہیں۔اسی دوران تین اور ڈمپر کو روکنے کا اشارہ کیا جو کہ نہ رکے موٹروے افسران نے اپنی بیٹ کو میسج دیا کہ تین ڈمپر فرار ہوگئے۔ بعد ازاں ڈی ایس پی افتخار احمد بھٹی اور آپریشن آفیسر طا ہر شہزاد اور انسپکٹر رانا نسیم عباس اور سب انسپکٹر راجہ آفتاب خالق نے مل کر ٹال پلازہ جہلم پر باقی تین ڈمپر کو روگ لیا۔جن میں ٹوٹل 60 ہزار کلو گندم لوڈ تھی۔6750000 کی گندم سمگل ہونے سے بچا لی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل اور فوڈ انسپکٹر محمد شفیق بھی موقع پر پہنچ گے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو علاقہ عوام نے سراہا مزید برآں سیکٹر کمانڈر ایس پی سجاد حسین بھٹی اور ڈی ایس پی افتخار احمد بھٹی نے افسران کو شاباش دی اور مزید ہدایات دی کے ڈیوٹی کے اس معیار کو برقرار رکھا جائے اور عوام الناس کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی چوکس ہو کر ڈیوٹی سرانجام دی جائے۔