0

جہلم ناقص و غیر معیاری بیج و ادویات فروخت کرنے والے چوہدری بیج سٹور کے خلاف مقدمہ درج

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم ناقص و غیر معیاری بیج و ادویات فروخت کرنے والے چوہدری بیج سٹور کے خلاف محکمہ زراعت کے افسران نے مقدمہ درج کروادیا،کسانوں کا محکمہ زراعت کے متعلقہ ذمہ داران کو خراج تحسین،ارباب اختیار کو بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ایگریکلچرل آفیسر پیسٹ وارنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز،ڈاکٹر بشریٰ صدیق نے محمدی چوک میں قائم چوہدری بیج سٹور قبرستان روڈ کی چیکنگ کی اس دوران زرعی دوائی کے نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوا دیئے گئے، لیبارٹری رپورٹ کے مطابق چوہدری بیج سٹور پر موجود ادویات غیر معیاری پائی گئیں،جس پر پولیس نے زیر دفعہ ایگریکلچرل 1971/21/1/1971/21/2(B) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔کسانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے افسران کی کارکردگی پر ڈاکٹر بشریٰ صدیق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ محکمہ ذراعت کے افسران ضلع بھر میں 2 نمبر زرعی ادویات اور بیج فروخت کرنے والے دکانداروں اور جعلی زرعی ادویات اور بیج تیار کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے، کسانوں نے محکمہ زراعت کے افسران سے مطالبہ کیاہے کہ اچھی کارکردگی کے حامل متعلقہ افسران کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازہ جائے تاکہ محکمہ زراعت کے افسران وملازمین میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو اور جعلسازوں کا قلع قمع ہو سکے۔