جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم موسمیاتی تبدیلیاں، شہریوں میں مختلف اقسام کے وائرسز کا حملہ، شہری نزلہ، زکام، بخار، نمونیہ میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شہریوں کی کثیر تعداد، نزلہ، زکام، نمونیہ، بخار، گلا خراب، پیٹ درد اور چیسٹ انفیکشن جیسے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ جبکہ ہسپتالوں میں سانس، نزلہ، زکام، چیسٹ انفیکشن، پیٹ درد، نمونیہ کے مریض کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال بچوں اور بڑی عمر کے افراد کیلئے طبی حوالوں سے بہت زیادہ مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ذیا بیطیس، گردوں اور بلند فشار خون جیسے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی طور پر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے افراد میں نمونیہ زیادہ پیچیدہ صورت اختیار کر سکتا ہے۔
0