0

جہلم مرغی مافیا نے ایک بار پھر چکن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم مرغی مافیا نے ایک بار پھر چکن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا دکانداروں نے شادیوں کے سیزن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مرضی کے ریٹ پر چکن کی فروخت شروع کر دی۔انتظامی افسران گرم دفاتر تک محدود، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھرمیں چکن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا ہے، دکانداروں نے من مرضی کے ریٹ پر چکن کے گوشت کی فروخت شروع کررکھی ہے جبکہ قیمت پوری وصول کرتے ہوئے گوشت 1000 گرام کی بجائے ساڑھے7 سو گرام تھما دیا جاتا ہے۔ چکن فروش دکانداروں کا کہنا ہے کہ گوشت ڈیلر سے ریٹ لسٹ سے 15 روپے زیادہ لے کر سستے داموں فروخت نہیں کرسکتے اور اگرہزار گرام گوشت گاہک کو دیں تو ہم کہاں سے نقصان پورا کریں، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ گوشت اور سبزی کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کی بجائے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں مرغی فروش پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی کے نرخوں پر گوشت فروخت کرکے تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، ایڈوائزر صوبائی محتسب جہلم سے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے مرغی فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔