جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم مردم شُماری کا تمام ریکارڈ مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کیا جائے اور اگلے ہفتے تک سو فیصد اندراج کو یقینی بنایا جائے مردم شُماری کے درست اندراج ضلع کی ترقی، فنڈز کی فراہمی اور دیگر مقاصد کے لیے انتہائی ضروری ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے مردم شُماری کے سپروائزرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مردم شُماری کے مقررہ مدت میں 15 مئی تک توسیع کا مقصد یہی ہے کہ اس اہم کام کو پوری طرح مکمل کیا جائے اور کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔ اس موقع پر سپر وائزرز نے مختلف بلاکس میں کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ریکارڈ کو فوری اپ لوڈ کرنے اور درست اعداد کے اندراج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
0