جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر محمود)جہلم محکمہ پی ٹی سی ایل کا انوکھا کارنامہ ملازمین نے کالاگجراں سڑک پر پول لگانے شروع کردیے، حادثات رونما ہونے کااندیشہ، شہریوں نے پی ٹی سی ایل کے ارباب اختیار سے سڑک پر نصب پول ہٹانے کامطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کے ملازمین نے کالا گجراں کے مقام پر عین سڑک سے ملحقہ جگہ پر کھمبے نصب کرنے شروع کررکھے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے ملازمین نے جنگل کا قانون نافذ کررکھا ہے۔ متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو چاہیے کہ شہریوں کے مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں موجودہ صورتحال میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے سرکاری محکمے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ شہریوں نے پی ٹی سی ایل کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ کالا گجراں سڑک کنارے نصب کئے گئے پول ہٹائے جائیں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔
0