0

جہلم محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کے حکم پر36 درخواست گزاران کو ان کی زیر التواء72 لاکھ کی گرانٹس ادا کر دی گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کے حکم پر36 درخواست گزاران کو ان کی زیر التواء72 لاکھ کی گرانٹس ادا کر دی گئیں جبکہ38سائلین کو16 لاکھ روپے سے زائدکے زیرالتواء تعلیمی وظائف بھی ادا کر دئیے گئے آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نیبتایا صوبائی محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفئیر فنڈ لاہور، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر صوبائی بہبود فنڈ بورڈ پنجاب، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بناولنٹ فنڈ بورڈ لاہور، سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ لیبر اینڈ ہیومین ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے 36درخواست گزار افرادکی زیر التواء 72 لاکھ کی میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، الوداعی گرانٹ ادا کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ محتسب پنجاب کی کوششوں سیایڈیشنل ڈائریکٹر گریوینس ریڈریسل سیل، پنجاب سوشل پروٹیکشن لاہور، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن اور پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارم پروگرام لاہور سے تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے38سائلین کو انکے زیرالتواء16 لاکھ سیزائد روپے سے زائد کے تعلیمی وظائف ادا کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) کے احکامات پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 38درخواست گزار افراد نیدرخواست گزاری کہ وہ تعلیمی وظائف حاصل کرنے کیلئے متعدد بار اپنے متعلقہ ادارے سے رابطہ کر چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہے لہٰذا محتسب پنجاب سے وظائف جاری کروائے جانیکی استدعا ہے۔اس ضمن میں محتسب پنجاب میجراعظم سلیمان خان (ر) نیمتعلقہ اداروں کو احکامات جاری کئے کہ سائلین کو جلد از جلد ان کے زیر التواء تعلیمی وظائف ادا کئے جائیں، حسب الحکم ادارہ کی جانب سے سائلین کو ان کے زیر التواء تعلیمی وظائف کی درخواستوں میں ریلیف فراہم کر دیا گیاہے۔مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزارافراد نے اپنی شکایات کے حل کیلئے موثر کردار کرنے پرمحتسب پنجاب میجر اعظم سلیمان خان (ر) کا بے حدشکر یہ ادا کیا