0

جہلم لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج منصوبہ پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج منصوبہ پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ پر کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم کے ہمراہ روڈ کا دورہ کیا۔ سنگھوئی کے مقام پر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام نے ڈی سی جہلم کو سڑک کی تعمیر بارے بریفنگ دی۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مختلف مقامات پر خود سڑک کی لمبائی، چوڑائی اور معیار کو چیک کیا اور منصوبہ کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔