جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں مسلم لیگ ن اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں آذاد امیدواروں نے میدان مار لیا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے بلال اظہر کیانی نے 99 ہزار 9 سو 48 ووٹ لیکر مد مقابل آذاد امیدوار چوہدری حسن عدیل سے 9 ہزار 4 سو 74 ووٹ کی لیڈ جبکہ جہلم قومی اسمبلی کے حلقہ 61 میں چوہدری فرخ الطاف نے 88 ہزار 2 سو 38 ووٹ حاصل کرکے مد مقابل شوکت اقبال مرزا سے 4 ہزار 19 ووٹوں کی لیڈ سے شکست دے دی، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 میں آزاد امیدوار رفعت محمود زیدی نے 55 ہزار 29 ووٹ حاصل کرکے آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار راجہ یاور کمال سے 5 ہزار 2 سو 48 کے مارجن سے جیت حاصل کی، پی پی 25 سے آزاد امیدوار یاسر محمود قریشی نے 67 ہزار 3 سو 91 ووٹ لیکر چوہدری ندیم خادم کو 26 ہزار 8 سو 31 ووٹ سے شکست دے ڈالی، صوبائی حلقہ پی پی 26 میں آزاد امیدوار برگیڈئیر ریٹائرڈ مشتاق احمد نے 60 ہزار 1 سو81 ووٹ حاصل کرکے پاکستان مسلم لیگ ن کے ناصر محمود کو 5 ہزار 6 سو 7 ووٹوں سے پچھاڑ ڈالا، مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواروں کی کامیابی پر نوجوان ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور مٹھائیاں بانٹتے رہے۔اس موقع پر کامیاب ہونے والے لیڈران نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے جس کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
0