جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلا ت کے مطابق قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان کو واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز احمد اور ملزم سکندر حیات کو گرفتارکر لیا،ملزم سرفراز احمد سے رائفل 08ایم ایم معہ روند اور ملزم سکندر حیات سے رائفل 08 ایم ایم معہ روند برآمد کر لیے گئے،ملزمان نے 02 ماہ قبل بلال حیدر نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اسی طرح پنڈدادنخان پولیس کی اہم کاروائی چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا،پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جنید کو گرفتار کر لیا،ملزم رواں ماہ سے 90لاکھ کے بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب تھا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
0