جہلم(جرار حسین میر سے)مفتیاں دینہ میں یتیم اور مستحق بچیوں کے باعزت روزگار پروگرام کے تحت تیسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد و تقسیم سلائی مشینیں و کمپیوٹرز کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفئیر فاؤنڈیشن اپنی معاون تنظیمات جہلم فورم، شعور ویلفئیر اور پاک شفاف کے باہمی اشتراک سے معاشرے میں امداد کے بجائے ہنر اور باعزت روزگار کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اسی سلسلے میں مفتیاں دینہ میں شعور گرلز ووکیشنل سنٹر میں مختلف ٹیکنیکل کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ کامیاب طالبات کو ڈپلومہ،سلائی مشینیں اور کمپیوٹرز مفت فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھ کر اپنا روزگار کما سکیں۔ اسی سلسلے کی تیسری سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سلیم انور کسانہ(چئیرمین وسیلہ ویلفئیر ) نے میزبانی کے فرائض سرانجام دئیےجبکہ خصوصی شرکت ہارون افضل کھٹانہ( صدر جہلم فورم یوکے) ،حامد بٹ(صدر جہلم فورم لندن )ڈاکٹر شاہدہ نعمانی(صدر شعور ویلفئیر) محترمہ عذرہ سلطانہ، بریگیڈیئر(ر) تصور حسین، حاجی چوہدری ساجد محمود پوڑیلہ، ماسٹر شوکت علی، مہر خادم حسین نمبردار، میاں محمد نسیم، میاں محمد رفیق،میاں واجد عظیم، میاں افتخار، حاجی محبوب ارشد، چوہدری خورشید انور، میاں محمد اسرار، میاں جاوید، حافظ وسیم انور، راجہ احسان، انجنیئر حاجی صفدر علی،طاہر شاہ ایڈووکیٹ نے کی ۔ اس موقع پر جہلم فورم لندن برانچ کی طرف سے 11 سلائی مشینیں اور 8 کمپیوٹرز یتیم اور مستحق بچیوں میں تقسیم کئے گئے۔
0